اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ پنجاب اسمبلی ضمنی انتخابات میں 175 امیدواروں نے حصہ لیا۔ ملتان میںپی پی 217ملتان کے124حلقوں میں سے 11پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔ پی پی 217ملتان کے 11پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے زین قریشی3ہزار57ووٹ لیکرآگے جبکہ ن لیگ کے سلمان نعیم نے 2 ہزار 101 ووٹ لیے۔