ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات ، ن لیگ کتنی سیٹ سے جیت جائے گی ،حامد میر کا بڑا دعوی

datetime 17  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار حامد میر نےکہا ہے کہ ’’سردار ایاز صادق کا دعویٰ ہے کہ مسلم لیگ ن بیس نشستیں جیت جائے گی ،آپ خبر کے مطابق مسلم لیگ ن 14 یا 15 نشستیں جیتے گی ۔ سینئرصحافی کا کہنا ہے کہ

تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ وہ 16 نشستیں جیتے گی ، ساتھ ہی ساتھ تحریک انصاف نے صبح صبح دھاندلی کا شور بھی مچا دیا ہے یہ شور انکے اپنے ہی ووٹرز کی حوصلہ شکنی کریگا۔دوسری جانب لاہور کے حلقہ پی پی 158میں مبینہ طور پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے تشدد کر کے لیگی کارکن کا سر پھاڑ دیا ، زخمی کارکن نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے جمشید اقبال چیمہ کی ایماء پر اس پر تشدد کیا اور سر پھاڑ دیا ۔تفصیلات کے مطابق پی پی 158 میں مسلم لیگ (ن) اور تحریکِ انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا جس کے دوران مبینہ طور پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے (ن) لیگ کے کارکن کا سر پھاڑ دیا۔پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا تھا کہ ہمیں اندر جانے سے روکا جا رہا ہے۔(ن)لیگ کے زخمی کارکن نے جمشید اقبال چیمہ پر تشدد کروانے کا الزام لگایا ہے ۔دوسری جانب ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کی قیادت کی جانب سے پارٹی رہنمائوںاورامیدواروں سے ووٹرز کے رجحان بارے آگاہی حاصل کی جاتی رہی ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) ، تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے پارٹی کے مرکزی رہنمائوں سے رابطہ کر کے ووٹرز کے رجحان بارے پوچھا جاتا رہا ۔ قیادت کی ہدایت پر مرکزی رہنما امیدواروں سے وقفے وقفے سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ووٹنگ کی شرح اور ووٹرز کے رجحان بارے تجزیہ لیتے رہے ۔ علاوہ ازیں ضمنی انتخابات کے روز نوجوان صبح کے اوقات میں اپنے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کرکٹ کھیلنے میں مشغول رہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات کے روز نوجوانوںنے صبح کے اوقات میں ہی اپنے اپنے حلقے میں ووٹ کاسٹ کر دئیے اور بعد ازاں گلی محلوں،سڑکوں او رپارکوں میں کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…