اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے پونے 4 سالہ دور میں اسٹیبلشمنٹ سے مسلسل بیساکھیاں مانگنے کا اعتراف کر لیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ اتحادی بار بار بلیک میل کرتے تو
ایجنسیوں سے بار بار کہتا تھا کہ ان لوگوں کو اسمبلی میں لے کر آؤ تاکہ یہ ہمارے حق میں ووٹ ڈال سکیں، آئندہ اگر ایسی کمزور حکومت ملی تو حکومت نہیں لوں گا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے حکم پر کبھی کسی صحافی کو نہیں اٹھا گیالیکن اب کی بار مسئلہ کچھ اور تھا ۔ پی ایف یو جے کی تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ آج جو میڈیا پر پابندیاں ہیں ، ایسے پہلے کب نہیں ہوا ،میری دور حکومت میں کبھی کسی صحافی کو نہیں اٹھایا گیا ایک بار کابینہ کے اجلاس کے دوران پتہ چلا کسی صحافی کا اٹھایا گیا ہے صحافیوں کو اٹھانے کی وجہ کچھ اور تھی ۔قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے جاری بیان میں کہاہے کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ،متعصب الیکشن کمیشن اور مسٹر ایکس وائی سے مقابلہ ہو گا۔عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ، ریاستی مشینری،متعصب الیکشن کمیشن، مسٹر ایکس اور مسٹر وائی سے مقابلہ ہو گا۔چیئرمین تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر مزید لکھا کہ میری ٹیم کو اس کو نگاہوں کے سامنے رکھنا ہو گا۔