اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

تمام اضلاع میں پولیس فورس کی چھٹیاں منسوخ ،آئی جی پنجاب کا الرٹ رہنے کا حکم

datetime 16  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب رائو سردار علی خا ن نے کہاہے کہ صوبے کے 14اضلاع میں ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے پولیس فورس پوری طرح الرٹ ہے اوراس اہم قومی ذمہ داری کے دوران پولیس ٹیمیں صوبائی الیکشن کمیشن کو مکمل سپورٹ

اور تعاون فراہم کریںگی۔ آئی جی پنجا ب نے کہاکہ صوبے کے 14اضلاع کے 20حلقوں میں ضمنی انتخابات کی سکیورٹی کیلئے52ہزار سے زائد اہلکار و افسران تعینات کئے گئے ہیں جو بھرپور محنت ، ایمانداری اور خلوص نیت کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب بھر کے 3100 سے زائد پولنگ سٹیشنزپر سکیورٹی عملہ تعینات ہو چکا ہے جو انتخابی عمل مکمل ہونے تک ڈیوٹی پر مامور رہے گا۔رائو سردار علی خان نے تمام اضلاع میں پولیس فورس کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ہائی الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ایمرجنسی صورتحال میں تعیناتی کے لیے دوسرے اضلاع سے بھی نفری کو فوری طورپر بلایا جا سکتا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ لاہور ، ملتان سمیت تمام حساس اضلاع میں سپروائزری افسران خود الیکشن سکیورٹی انتظامات کی نگرانی یقینی بنائیں اور نقص امن کی کسی کوشش کو کامیاب نہ ہونے دیا جائے ۔ رائو سردار علی خان نے ہدایت کی کہ جن اضلاع میں الیکشن نہیں ہو رہے وہاں پر بھی نفری کو ہائی الرٹ رکھا جائے جبکہ ضمنی انتخابات والے اضلاع میں سکیورٹی کے ساتھ ساتھ ٹریفک مینجمنٹ کے لیے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ ووٹنگ کیلئے آنے والے شہریوں کو کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں ضمنی انتخابات کی سکیورٹی کیلئے قائم کنٹرول روم کے اچانک دورے کے دوران مجموعی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…