اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اے آر وائی نیوز کے ذوالقرنین حیدر نے اپنے ٹوئٹ میں پنجاب حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات کے مطابق ملتان کے ایک اعلیٰ سرکاری افسر کے ڈرائیور کے گھر اضافی بیلٹ پیپر پہنچا دیے گئے، جو دھاندلی کے لئے استعمال کئے جائیں گے، جھنگ میں سرکاری ملازمین سے ان کے شناختی کارڈ لے لئے گئے ہیں، ووٹ دو ورنہ نوکری سے فارغ سمجھو۔