منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

سندھ پولیس دعا زہرا کے شوہر ظہیر کی گرفتاری کے لئے لاہور روانہ

datetime 16  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) دعا زہرا کے شوہر ظہیر کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم لاہور بھیج دی گئی ہے، دعا زہرا مبینہ اغوا کیس میں ظہیر کی موبائل ریکارڈ اور لوکیشنز سے اہم انکشافات سامنے آئے، تفتیشی حکام کی ہر زاویئے سے تحقیقات جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی

کے علاقے گولڈن ٹان سے مبینہ اغوا دعا زہرا کیس کے معاملے پر ظہیر کے لاہور سے کراچی آنے اور واپس جانے سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔تفتیشی حکام نے ظہیر کی موبائل لوکیشن اور ریکارڈ حاصل کرلیا، موبائل ریکارڈ اور لوکیشنز سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔16 اپریل 2022 کو دعا زہرا کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا، موبائل لوکیشن کے مطابق ظہیر احمد وقوع کے روزکراچی میں تھا، ظہیر 15 اپریل کو کراچی کیلئے روانہ ہوا۔ریکارڈ سے پتہ چلا کہ ظہیر ٹاؤن شپ لاہور سے فتح سنگھ والا اور پھررحیم یار خان پہنچا، رحیم یار خان سے موروپھرحیدرآباد گیا، صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک حیدرآباد میں موجود رہا۔جس کے بعد ظہیر احمد 1 بجے کے قریب بلوچ ہوٹل بن قاسم ملیر کراچی پہنچا اور 16 تاریخ کو ہی ظہیر دوپہر 3 بجکر 52 منٹ پر واپسی کیلئے روانہ ہوا اور اسی دن رات سوا 7 بجے فیض گنج اندرون سندھ پہنچا۔موبائل لوکیشن کے مطابق ظہیر احمد رات سوا 10 بجے ٹھری اور رات سوا12بجے اوباڑو گھوٹکی پہنچا، گھوٹکی پہنچنے پر تاریخ تبدیل ہو کر17ہوگئی تھی۔جس کے بعد رات سوا 1 بجے ظہیر احمد کراچی موڑ بہاولپور پہنچا، 10 گھنٹے بہاولپورمیں قیام کے بعد 18 تاریخ کو اورنگزیب بلاک گارڈن ٹاؤن لاہور پہنچا۔تفتیشی حکام کی جانب سے کیس کی ہر زاویئے سے تحقیقات جاری ہیں۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے

مقدمے میں تفتیشی افسر کی تبدیلی سے متعلق درخواست کی سماعت 19جولائی تک ملتوی کردی گئی۔عدالت میں پولیس نے ظہیر سمیت دیگر ملزمان کو عدم گرفتار قرار دے دیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں تفتیشی افسر کی تبدیلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار مہدی کاظمی اپنے وکیل کی ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نے جواب جمع کرادیا۔ رپورٹ کے مطابق کیس میں ملزم اصغر علی سمیت 33 ملزمان نامزد ہیں۔ ملزم ظہیر کی والدہ نور بیبی سمیت 8 خواتین بھی نامزد ہیں۔ پولیس نے ظہیر سمیت دیگر ملزمان کو عدم گرفتار قرار دے دیا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کم عمر ہے۔ ملزم ظہیر کا سی ڈی آر ریکارڈ حاصل کر لیا۔ دعا کے اغوا کے وقت ظھیر کراچی میں موجود تھا۔ ملزمان کے خلاف سی ڈی آر سامنے آنے کے بعد ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔

ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 363 اور کم عمری شادی کے دفعات شامل رکنے کی اجازت مانگ لی۔ دعا زہرا کی پنجاب سے بازیابی کیلئے محکمہ سندھ سے اجازت طلب کی جا رہی ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ظہیر کی 16 تاریخ کو کراچی میں موجودگی ثابت ہوئی ہے۔ سی ڈی آر نکال لیا گیا۔ ہم غیر جانبداری سے تفتیش کررہے ہیں۔ عدالت نے درخواست کی سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…