جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں کروڑوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف

datetime 16  جولائی  2022 |

پشاور (این این آئی)پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کروڑوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ صحت کو پیش کی گئی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ آئی سی یو الاؤنس کی مد میں ایک کروڑ سے زیادہ غیرمجاز ادائیگی کی گئی۔

ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس اور نان پریکٹسنگ الاؤنس کے باوجود عملے کو آئی سی یو الاؤنس دیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ صحت سہولت کارڈ کے پیسے ہسپتال کے اکاؤنٹ میں نہیں رکھے گئے، مزید فنڈز لینے کے لیے 24کروڑ 55 لاکھ کی رقم حکومت سے چھپائی گئی۔اس کے علاوہ ادویات اور مشینری کی خریداری کی مد میں 3کروڑ سے زیادہ کا نقصان ہوا، ہسپتال انتظامیہ نے ادویات اپنے من پسند سپلائرز سے خریدیں، آئی سی یو کا ایک وینٹی لیٹر 25لاکھ کے بجائے 29 لاکھ میں خریدا گیا، اینستھیزیا الاؤنس کی مد میں 50 لاکھ روپے سے زیادہ ادائیگی کی گئی۔آڈیٹرجنرل کی رپورٹ کے مطابق سپتال بلڈنگ میں رہائش پذیر افراد سے بجلی کی مد میں کوئی رقم وصول نہیں کی گئی جس کے باعث بجلی کی مد میں ہسپتال کو 30کروڑ سے زائد نقصان اٹھانا پڑا، ہسپتال کے تعمیراتی کام کے لیے کوئی پی سی ون نہیں بنایا گیا۔دوسری جانب حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد اکبر خان نے بتایا کہ آڈٹ پیرا میں لگائے گئے اعتراضات کا جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام میں کوئی بے قاعدگی نہیں ہوئی، ہمارے تمام اکاؤنٹ محکمہ فنانس کے پاس رجسٹرڈ ہیں، اسپتال بورڈ مجاز ہے اس لیے اس نے آئی سی یو کے عملے کو پیسے دینے کی منظوری دی۔شہزاد اکبر خان نے کہا کہ صحت سہولت کارڈ کی رقم اسپتال کے دیگر اکاؤنٹس میں نہیں رکھی جا سکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…