اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شہبازشریف اور حمزہ شہباز کوضمنی الیکشن سے ٹھیک ایک دن پہلے احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

datetime 16  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی، آن لائن)احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور رمضان شوگر مل ریفرنس میں وزیر اعلی حمزہ شہباز کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، عدالت نے آئندہ سماعت کے لئے13 اگست کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے

گواہوں کو طلب کر لیا۔وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز دو مختلف ریفرنسز میں احتساب عدالت پیش نہ ہوئے، آشیانہ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔دوسری طرف رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا حمزہ شہباز نے مون سون کے پیش نظر میٹنگ کی سربراہی کرنی ہے اس لیے عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں حمزہ شہباز کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔رمضان شوگر مل ریفرنس میں عدالت شہباز شریف کو پہلے ہی مستقل حاضری معافی دے چکی ہے، عدالت نے آشیانہ ریفرنس اور رمضان شوگر ریفرنس پر سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقلیتوں کا خصوصی تحفظ اور فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ لاہور کے موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی رامیش سنگھ سے بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…