ریحام خان نے تیسری شادی کا اشارہ دیدیا

16  جولائی  2022

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم عمر ان خان کی سابقہ اہلیہ لکھاری اور صحافی ریحام خان نے تیسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے تیسری شادی کی تو ان کے ہونے والے شوہر کو سرپرائز ملے گا۔ریحام خان کی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں، انہوں نے پہلی شادی 1990 کے بعد کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

انہیں پہلی شادی سے تین جواں سالہ بچے بھی ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔ریحام خان نے دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے کی تھی مگر 10 ماہ میں ہی ان کے درمیان اکتوبر 2015 میں ہی طلاق ہوگئی۔عمران خان سے شادی اور طلاق کے بعد ہی ریحام خان کو عالمی سطح پر شہرت ملی، اس سے قبل وہ صحافت سے منسلک رہی تھیں جب کہ وہ فلم پروڈکشن میں بھی قسمت آزمائی کر چکی ہیں۔دوسری طلاق کے 7 سال بعد اب انہوں نے تیسری شادی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر میں بھی ان کی تیسری شادی سے متعلق باتیں ہوتی رہتی ہیں۔دوران پروگرام ایک سوال کے جواب میں ریحام خان نے بتایا کہ ان کی ایک رشتے دار خاتون نجومی نے ان کا ہاتھ دیکھنے کے بعد انہیں بتایا کہ ان کے ہاتھ میں تیسری شادی کی لکیر ہے۔ انہوں نے اپنی تیسری شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گھر میں ہونے والی بات چیت کا ذکر بھی کیا اور بتایا کہ ان کے بھائی نے ان کے ایک بھانجے کو یہ دھمکی دے کر شادی پر راضی کیا کہ اگر وہ شادی نہیں کریں گے تو ان کی خالہ یعنی ریحام خان تیسری شادی کرلیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی مذہبی خیال کے ہیں اور انہوں نے ان کی تیسری شادی کی دھمکی دے کر بھانجے کو شادی پر راضی کیا۔اسی دوران انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی تیسری شادی ہوگئی تو ان کے تیسرے شوہر کو سرپرائز ملے گا۔

ریحام خان نے پروگرام میں تیسری شادی کے ذکر پر مسکراتے ہوئے گفتگو کی اور بتایا کہ انہوں نے پہلی دونوں شادیوں پر مہندی نہیں لگائی تھی، کیوں کہ انہیں مہندی لگانے اور چوڑیاں پہننے کا شوق نہیں۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ لیکن اب وہ اپنی ایک بیٹی کی ضد پر کبھی کبھار ہاتھوں پر مہندی سجاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے اور بچوں کے درمیان صفائی کے معاملے پر لڑائی ہوتی رہتی ہے، کیوں کہ وہ بہت صفائی پسند ہیں جب کہ ان کے بچے صفائی کا خیال نہیں رکھتے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…