اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کو 2024 کبڈی ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی

datetime 16  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان طویل محنت اور جدوجہد کے بعد 2024 میں ہونے والے کبڈی ورلڈکپ کی میزبانی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈیا کرتارپور کوریڈور بیسٹ آف سیریز اور پہلی کبڈی لیگ کرانے کی بھی نوید سنادی گئی ہے،

ان فیصلوں کا اعلان لاہور میں پاکستان کبڈی فیڈریشن اور نجی ادارے کے درمیان ہونے والے معاہدہ کی تقریب میں کیا گیا۔کبڈی فیڈریشن کے صدر چودھری شافع حسین نے کھیل کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کا اعلان کیا،ان کا کہنا تھا کہ رواں برس پہلی کبڈی لیگ، ننکانہ صاحب گولڈ کبڈی کپ، جونئیر کبڈی ورلڈکپ اور گوادر میں پاکستان چین کبڈی میچز ہونے جارہے ہیں۔ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ کرتارپور میں بیسٹ آف تھری میچز کے ساتھ انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ بھی کیلنڈر کا حصہ یے، پاکستان میں کبڈی کا کھیل کرکٹ سے بڑا برینڈ بن سکتا ہے،کبڈی کو مقامی سطح پر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انڈین پنجاب کبڈی کے صدر سردار سنگھ نے پاکستان میں کبڈی کے فروغ کے لیے فیڈریشن کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے دونوں حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ کھیلوں میں روابط بحال کریں۔سیکرٹری کبڈی فیڈریشن رانا سرور نے بتایا کہ کبڈی کا کھیل پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے قیام میں معاون ثابت ہوسکتا ہے،کرتار پور میں کبڈی میچز کے لیے این او سی کے ساتھ دوسرے انتظامات پر بھی کام ہورہا ہے، سرکل اسٹائل اور میٹ کبڈی کو ایشین گیمز اور اولمپکس میں شامل کرانا ہدف ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…