پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

میرا وعدہ ہے 17 جولائی کوآپ لوٹوں کو گھر بھیجیں 22 جولائی کو ککڑی وزیراعلیٰ کو ہم گھر بھیجیں گے، چودھری حسین الٰہی

datetime 15  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و ایم این اے چودھری حسین الٰہی نے ساہیوال کے حلقہ 202 چیچہ وطنی میں پی ٹی آئی کے امیدوار میجر (ر) غلام سرور کی الیکشن مہم کے سلسلے میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن

اور پنجاب کی سیاست میں یہ حلقہ بڑا اہمیت کا حامل ہے، ضمنی الیکشن میں فیصلہ کن مرحلہ 17 جولائی کو آئے گا جب ککڑی وزیراعلیٰ گھر چلا جائے گا اور اصلی وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی عوام کی خدمت کرنے کیلئے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کو لوٹنے والا سارا ٹبر چور ثابت ہو چکا، انشاء اللہ عوام اپنے مستقبل کو سنوارنے کیلئے ان لوٹوں کو مسترد کر کے حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ چودھری حسین الٰہی نے کہا کہ میرا آپ لوگوں سے وعدہ ہے کہ 17 جولائی کو آپ ان لوٹوں کو گھر بھیجیں اور 22 جولائی کو اس ککڑی وزیراعلیٰ کوہم گھر بھیجیں گے، میجر (ر) غلام سرور کی کامیابی بلے پر مہر لگانی ہے، اسی حلقے میں پہلے جس کو کامیابی ملی تھی وہ عمران خان کے نام پر تھی آج بھی عمران خان کے جھنڈے تلے کھڑے ہونے والوں کو جتوانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو لگتا ہے کہ یہ پاکستانی عوام کو بیوقوف بنا سکتے ہیں، پارٹیاں تبدیل کر کے نئے چہرے کے ساتھ سامنے آ جائیں گے لیکن اب ایسا نہیں ہو گا، عوام بیدار ہو چکی ہے، اب عوام کی عدالت ان کا فیصلہ کرے گی، لوٹوں کو نہ پہلے مانا تھا اب مانیں گے۔ چودھری حسین الٰہی نے کہا کہ میری تمام کارکنوں سے درخواست ہے کہ 17 جولائی خود بھی گھروں سے نکلیں اور عوام کو بھی بلے پر مہر لگانے کیلئے لے کر آئیں۔ پی ٹی آئی کے امیدوار میجر (ر) غلام سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

مسلم لیگ اور پی ٹی آئی مل کر ان ظالموں کا سینہ تان کر مقابلہ کر رہی ہے، عمران خان کے انقلاب کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچانا ہے، 17 جولائی کو بلے پر مہر لگا کر لوٹوں کو دفن کر دیں، انشاء اللہ 22جولائی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی ہو گا اور آپ کے ساتھ ہونے والی ہر ناانصافی کا حساب لیا جائے گا۔ قبل ازیں

چودھری حسین الٰہی نے امیدوار ایم پی اے میجر (ر) غلام سرور کے ہمراہ سابق ایم این اے چودھری نذیر احمد جٹ، سابق وفاقی وزیر رانا طارق مجید، ایم این اے رائے مرتضیٰ، ایم این اے چودھری جاوید، ایم پی اے فیاض الحسن چوہان کے ہمراہ مختلف ملاقاتیں کیں اور ریلیاں نکالی گئیں، حلقے میں جگہ جگہ ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…