جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

حلقہ پی پی 7 ،مسلم لیگ (ن )اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع

datetime 15  جولائی  2022 |

راولپنڈی (این این آئی)پنجاب کے بیس ضمنی انتخابات میں سے حلقہ پی پی 7 کہوٹہ راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن )اور تحریک انصاف کے درمیان کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے،پی ٹی آئی کے منحرف رکن راجہ صغیراحمد اس بار لیگی پرچم تلے میدان میں اترے ہیں،3 لاکھ سے زائد شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی7کہوٹہ (راولپنڈی ٹو)امیدواروں کی تعداد 6 ن لیگ اور پی ٹی آئی آمنے سامنے ہیں ،تحریک لبیک ، جماعت اسلامی اوردوآزاد امیدواربھی میدان میں اترے ہیں ،17جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں 3 لاکھ 35 ہزار295 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے ،کل266 پولنگ اسٹیشن میں 787پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ،23 پولنگ اسٹیشنزحساس قراردیے گئے ہیں ،راجگان، ملک، مرزا، قریشی اورعباسی بڑی برادریاں جبکہ سادات اور کشمیری برادری حلقے میں موجود ہے ، چھ امیدوار میدان میں ہیں ،تحریک انصاف کے منحرف رکن راجہ صغیراحمد اس بارمسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرحصہ لے رہے ہیں ،2018 انتخابات میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی تاہم بعد میں منحرف ہوگئے ، پی ٹی آئی نے کرنل ریٹائرڈ شبیراعوان کو میدان میں اتارا ہے جو2008 میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پرمنتخب ہوئے تاہم 2018 انتخابات میں شکست کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکی۔تحریک لبیک کے حافظ منصوراعجازاورجماعت اسلامی کے تنویراحمد میدان میں ہیں،دوآزاد امیدوارراجہ نزاکت حسین اورکرنل ریٹائرڈ راجہ وسیم احمد بھی میدان میں موجود ہیں ،مسلم لیگ ن نے اس حلقے سے 1985 کے بعد سے چھ بار کامیاب رہی تو تین بارناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…