اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

سپریم کورٹ کا فیصلہ سن کر بڑی تکلیف ہوئی ہے،عمران خان

datetime 14  جولائی  2022

ڈیرہ غازی خان (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سن کر بڑی تکلیف ہوئی، سپیکر نے خفیہ مراسلہ چیف جسٹس کو انکوائری کیلئے بھجوایا، خط کابینہ، پارلیمنٹ اور نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے

سامنے بھی رکھا گیا، اس سے زیادہ کیا کرسکتا تھا؟ امریکی انڈر سیکرٹری کی دھمکی 22 کروڑ عوام کی توہین تھی، سپریم کورٹ نے کہا مراسلے کی کوئی تحقیقات نہیں ہوئیں، بڑے ادب سے ہمیشہ عدلیہ سے مخاطب ہوتا ہوں، میری تحریک کا نام ہی انصاف لانا ہے،شہباز شریف نے پیسے دے کر لوٹوں کو خریدا، شہباز شریف کان کھول کر سن لو، تم نے ہمیشہ امپائر ملا کر میچ جیتا، شہباز شریف اس بار امپائر بھی ملا لو جیت نہیں سکتے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عزت دینے پر ڈیرہ غازی خان والوں کا شکر گزار ہوں، ڈی جی خان پنجاب کا سب سے زیادہ پسماندہ علاقہ ہے، عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنایا تاکہ آپ لوگوں کی مدد کرسکے۔ انہوں نے کہاکہ میری کوشش تھی پسماندہ علاقے سے ایسا وزیراعلیٰ آئے جس کو غریب کا درد ہو، عثمان بزدار میں عاجزی تھی، شہباز شریف کی طرح شوبازی نہیں کرتا تھا، عثمان بزدار ڈرامے نہیں کرتا تھا، میرا چیلنج ہے جو کام بزدارنے کیا کبھی ڈی جی خان میں اتنا کام نہیں ہوا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ امریکی انڈرسیکرٹری دھمکی دیتا ہے،اگر عمران کونہ ہٹایا تو مشکلات آئیں گی، عدلیہ سے پوچھتا ہوں اس سے بڑی توہین 22 کروڑ لوگوں کی اور کیا ہوسکتی ہے؟ یہ عمران خان کو دھمکی نہیں بلکہ 22 کروڑ کی توہین ہے، مراسلے کو کابینہ اور نیشنل سکیورٹی کونسل، پارلیمنٹ کے سامنے رکھا، سپیکر نے سائفر چیف جسٹس کو بھجوایا،

صدر مملکت نے مراسلہ چیف جسٹس کو انکوائری کے لیے بھجوایا، ہماری حکومت چلی گئی اور اس سے زیادہ میں کیا کرسکتا تھا؟۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے سوال پوچھتا ہوں، جب صدر مملکت نے چیف جسٹس کو مراسلہ بھیجا تھا تو کیا آپ کو انویسٹی گیشن نہیں کرنا چاہیے تھی، آپ نے رات کو 12 بجے عدالتیں کھول لیں، ملک کے وزیراعظم کو دھمکی دے کر ہٹا دیا گیا اور کچھ نہیں ہوا؟ محترم چیف جسٹس یہ تو پتا کراتے ڈونلڈ لو نے کس

کو پیغام دیا؟ ڈونلڈ لو نے کس کو پیغام دیا،عمران کو ہٹاؤ، انویسٹی گیشن کرائیں؟ اگر انکوائری نہیں کرائیں گے تو آئندہ ہمارا کوئی بھی وزیراعظم امریکا کے آگے کھڑا نہیں ہوسکے گا، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ چیری بلاسم امریکا کے آگے کھڑا ہوگا، امریکا کو چیری بلاسم جیسے وزیراعظم چاہئیں، شہباز شریف تو پہلے ہی گھٹنوں پر گرا ہے کہ ہم بھکاری ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے غریب گھرانوں کو 10 لاکھ کا ہیلتھ کارڈ دیا،

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہیلتھ کارڈ دیئے گئے،یہ نوجوانوں کے مستقبل کا الیکشن ہے، یہ چور، ڈاکو اور امریکا کے بوٹ پالش کرنے والوں کو شکست دینے کا وقت ہے، یہ وقت امپورٹڈ حکومت کو شکست دینے کا ہے، نوجوان، بہنوں نے گھر، گھر جا کر لوگوں کو باہر نکالنا اور دھاندلی کو روکنا ہے، ہر پولنگ سٹیشن پر 10 دلیر نوجوان پہرہ دیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان والوں بتاؤ لوٹوں کو شکست دینے کیلئے تیار ہو، لوٹا ضمیر فروش

ہوتا ہے، لوٹا غسل خانوں میں ہوتا ہے، ضمیر فروش، بکاؤ مال اپنے حلقے کے لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں، شہباز شریف نے پیسے دے کر لوٹوں کو خریدا، شہباز شریف کان کھول کر سن لو، تم نے ہمیشہ امپائر ملا کر میچ جیتا، شہباز شریف اس بار امپائر بھی ملا لو جیت نہیں سکتے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے نبی ؐ نے کسی کو یہ نہیں کہا تھا کہ ہم بھکاری ہیں، ہم اپنے پیارے نبی ؐ کے امتی ہیں، ہم اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، کرپٹ دو خاندان

32 سال سے ملک کا پیسہ چوری کر کے خون چوس رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے پیسوں سے ملک چل رہا ہے۔عمران خان کی تقریرکے دوران ڈیزل، ڈیزل کے نعرے لگ گئے جس پر انہوں نے کہا کہ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہو، شہباز شریف ڈیزل کی قیمت کم کرو، آج دنیا میں پٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، ہماری حکومت میں 150 روپے لٹر اور آج 250 روپے تک ہے، تم سے تو مشرف بہتر تھا اس نے صرف تمہیں این آر او دے کرغلطی کی،

آصف زرداری، نواز شریف پہلے ایک دوسرے کو چور اور آج دونوں اکٹھے ہیں، اتوار والے دن نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمان کی وکٹ بھی گراؤں گا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر جواب دو، ہفتے میں تین دن لاہور کیوں گزارتے ہو، چیف الیکشن کمشنر تم حمزہ کے قدموں میں کتنی دفعہ بیٹھتے ہو۔ انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر قوم تمہیں معاف نہیں کرے گی۔ عمران خان نے کہاکہ 30 سال سے ملک کی بڑی بیماری

زرداری ہے، زرداری نے کراچی کا کیا حال کر دیا ہے، ساری دنیا جانتی ہے زرداری نے کراچی کو لوٹا، زرداری کا بیٹا کہتا ہے زیادہ بارش آتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔ عمران خان نے کہاکہ سندھ کو پچھلے 12 سالوں میں 6 ہزار ارب ملا، سارا پیسہ کدھرگیا؟ ٹینکر مافیا سے بھی زرداری پیسے لیتا ہے، زرداری، نواز شریف خاندان چوری کرکے ملک کا پیسہ باہر لیکر جاتے ہیں، سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں ہرقسم کی دھاندلی ہوئی، چیف الیکشن کمشنر

کو سندھ میں کہیں دھاندلی نظر نہیں آئی، چیف الیکشن کمشنر کا کام شفاف الیکشن کرانا ہوتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ لیہ، جھنگ ڈی پی او الیکشن کمپین کر رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کو نظرنہیں آرہا، ان کی مدد کیلئے مسٹر ایکس لاہور بیٹھا ہے، کون ہے مسٹر ایکس فکر نہ کرو پتا چل جائیگا،مسٹر ایکس نے مسٹر وائی کو ملتان بھیجا ہے اس کا بھی جلد پتا چل جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سیف الدین کھوسہ کو بھاری اکثریت سے جتوانا ہے، آپ نے لوٹے کو جیتنے نہیں دینا، آخری گیند تک مقابلہ کرنا ہے اور رزلٹ لیکر آنا ہے، جیتنے کے بعد جشن منائیں گے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…