اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

عمران خان پہلا سیاستدان ہے جن کو سپریم کورٹ نے آئین شکن قرار دیا، مریم نواز

datetime 14  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلر سیداں (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ میں پہلا سیاست دان ہے جن کو سپریم کورٹ نے جھوٹا اور آئین شکن قرار دیا، مسلم لیگ (ن) نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ایک ایک بارودی سرنگ کو اپنے ہاتھ

سے ہٹاکر پاکستان کو بچایا ہے،مشکل دور ختم ہوا، ان شااللہ آنے والے دن اچھی سے اچھی خبریں لے کر آئیں گے،جو شخص اپنی حکومت اور سیم پیج ہوتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سے سارے ضمنی انتخابات ہار گیا وہ کہتا ہے دھاندلی ہو رہی ہے۔کلرسیداں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مشکل فیصلے جو کرنے پڑے وہ کیے، دل پر پتھر رکھ کر کیے، عمران خان پاکستان میں جو بارودی سرنگیں بچھا کر گیا تھا، ان کو مسلم لیگ (ن) نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ایک ایک بارودی سرنگ کو اپنے ہاتھ سے ہٹاکر پاکستان کو بچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل دور ختم ہوا، ان شااللہ آنے والے دن اچھی سے اچھی خبریں لے کر آئیں گے اور شام کو وزیراعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کریگا اور پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ عوام ہماری ذمہ داری ہیں، وہ جو کہتے تھے ہم آلو، پیاز کے ریٹ معلوم کرنے نہیں آئے، آج کل اپنی تقریروں میں دھنیا اور پودینے کا ریٹ بھی بتاتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو تاریخی فیصلہ آیا ہے، اس میں فتنہ خان کی جھوٹی سیاست کو اڑا کر رکھ دیا، پاکستان کے 75 سال میں یہ پہلا سیاست دان ہے، جس کو سپریم کورٹ نے کہا یہ جھوٹا بھی ہے اور آئین شکن بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے جج نے کہا یہ پاکستان کا آئین توڑنے کا مرتکب ہوا ہے تو مبارک ہو عمران خان تم پاکستان کے پہلے

سیاست دان ہو جس نے آمر کو بھی مات دی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سے کہتی ہوں کہ پاکستان کے مقدس آئین توڑنے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، غداری کے مقدمے چلنے چاہئیں، انہوں نے پاکستان کے آئین کو اپنے پاؤں تلے روندا ہے، اس لیے ان کو ایسی سزا ملنی چاہیے کہ پھر کسی کو آئین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ ہو۔مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس کے سازش والے بیانیے کو بھی اڑا کر رکھ دیا، اس نے قوم

اور پاکستان سے جھوٹ بولا کہ امریکا نے اس کے خلاف سازش کردی، سپریم کورٹ کے ایک جج نے لکھا کہ اس نے سازش کا کوئی ثبوت نہیں دیا تو اس کے پاس کوئی ثبوت ہوتے تو دیتا ورنہ سازش کا ثبوت پیش کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے بہتر کون سی جگہ ہے۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نے سوچا ہوگا کہ شاید سپریم کورٹ بھی کوئی جلسہ ہے جہاں یہ کھڑا ہو کر جھوٹ بولے گا، الزام عائد کرے گا، بہتان اور گالیاں دے

گا لیکن وہاں ثبوت دینا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے صرف عمران خان کے سازشی بیانیے کو تباہ نہیں کیا آئین شکنی کو نہیں پہچانا بلکہ ثاقب نثار کے جھوٹے صادق اور امین کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں۔انہوں نے کہاکہ یہ اب رونا شروع ہوگیا کہ دھاندلی ہو رہی ہے، جو شخص اپنی حکومت اور سیم پیج ہوتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سے سارے ضمنی انتخابات ہار گیا وہ کہتا ہے دھاندلی ہو رہی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ دھاندلی کیا ہوتی ہے

عمران خان سے زیادہ کون جانتا ہے کیونکہ وہ دھاندلی کا موجد اور بانی ہیں، دھاندلی تو وہ ہوتی ہے جب الیکشن سے پہلے پارٹی کے سربراہ کو نااہل کرکے جیل میں بند کردو، نواز شریف کو نااہل کرکے جیل بھیج دیا لیکن عمران خان تو سرعام دندناتے پھر رہا ہے کیا کسی نے جیل میں بند کیا۔انہوں نے کہاکہ دھاندلی وہ ہوتی ہے باپ کا ساتھ دینے پر بیٹی کو اٹھا کر جیل میں پھینک دو، عمران خان کے بچے تو آرام سے لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں،

دھاندلی تو وہ ہوتی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی تقریروں پر پابندی لگا دو لیکن عمران خان تو روز تین،تین دفعہ قوم کا مغز کھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی تو وہ ہوتی ہے کہ دباؤ ڈال کر اور تھپڑ مار کر نواز شریف کے اراکین کو یا تو نااہل کرایا یا کہا مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ واپس کردو ورنہ چھوڑیں گے نہیں، عمران خان کے سارے امیدوار میدان میں ہیں، مسلم لیگ (ن) نے کسی کو سازش کرکے باہر نہیں کیا۔نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ

عمران خان کہہ رہا ہے مسٹرایکس اور مسٹر وائی دھاندلی کر رہے ہیں، اے بی سی شروع کرتا ہے تو ایکس وائی زیڈ سے کرتا ہے، اے بی سی میں جی، پی اور آئی بھی آتا ہے، جی سے گوگی، پی سے پنکی پیرنی اور آئی سے ابراہیم مانیکا بھی ہوتا ہے جو ارب پتی ہے اور مسٹر ایکس عمران خان ان کا سرغنہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نواز شریف کی تصویر ہر جگہ نظر آئے گی اور جس موٹر وے سے عمران خان جلسے میں پہنچے تھے وہ بھی نواز شریف نے بنایا تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…