بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنے روپے کمی ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

datetime 13  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو بھیج دی ہے۔ذرائع نے

بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریگی۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کب سے کی جائے گی، یہ فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں سمری تیار کی گئی ہے اور وزارت خزانہ کارروائی مکمل کرکے سمری آگے بھیجے گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا اس سلسلے میں وزیراعظم نے وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی۔ منگل کو وزیراعظم نے اپنی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ عوام نے قربانی دی، اس کا پورا پھل بھی انہیں ہی ملنا چاہیے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ عوام نے مشکل وقت گزارا ہے، اب پورا ریلیف ملنا بھی اْن کا حق ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ عالمی منڈی میں جتنی کمی ہوئی ہے، پوری شفافیت کے ساتھ عوام کو اس کی منتقلی یقینی بنائیں،

سابق حکومت کی لائی مہنگائی سے ستائے عوام کی حتی المقدور اشک شوئی کرتے رہیں گے۔و زیر اعظم نے ہدایت کی کہ اللہ تعالی کا فضل وکرم یوں ہی جاری رہا تو اِن شاء اللہ عوام کی زندگی میں مزید آسانیاں لائیں گے۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اوگرا سمیت دیگر وزارتوں اور محکموں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…