کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیاہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 9 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 210 روپے کی سطح پر پہنچ گیاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد 210 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔