بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا معاملہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 13  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان آ ج بدھ کو کیا جائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے سمری آج وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی جسے اسی وقت ہی وزیر اعظم کو بھجوادیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ آج بدھ کو ہی کیا جائے گا۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی عید پر عوام کو بڑی خوش خبری دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ عوام نے مشکل وقت گزارا ہے، اب پورا ریلیف ملنا بھی ان کا حق ہے،عالمی منڈی میں جتنی کمی ہوئی ہے، پوری شفافیت کے ساتھ عوام کو اس کی منتقلی یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم نے اپنی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیاہے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سابق حکومت کی لائی مہنگائی سے ستائے عوام کی حتی المقدور اشک شوئی کرتے رہیں گے ۔ اللہ تعالی کا فضل وکرم یوں ہی جاری رہا تو اِن شااللہ عوام کی زندگی میں مزید آسانیاں لائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…