اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان

datetime 13  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آئی این پی)فائلرز اور نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے، 1300 سی سی سے زیادہ کی گاڑیوں پر ایک فیصد کیپٹل ویلیو ٹیکس کے نفاذ اور طلب کم کرنے کے لیے آٹو فنانسنگ کے سخت قوانین اور بلند شرح سود کے بعد غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر آٹو انڈسٹری نے 23-2022 میں گاڑیوں کی فروخت میں 30 فیصد کمی کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق عیدالاضحی کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ انڈسٹری ڈالر کے مقابلے میں روپے کی مسلسل گراوٹ اور سمندری مال برداری کی بلند قیمتوں کے اثرات صارفین کو منتقل کرے گی جبکہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ انڈسٹری ایک بحران سے گزر رہی ہے۔واضح رہے کہ انڈس موٹر کمپنی نے پہلے ہی 18 مئی سے گاڑیوں کی ایڈوانس بکنگ بند کردی ہے، اس کے بعد لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ نے 20 مئی سے پیکانٹو آٹومیٹک اینڈ اسپورٹیج اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے یکم جولائی سے گاڑیوں کی بکنگ بند کردی ہے۔یہ شرح تبادلہ کے بحران اور 20 مئی 2022 سے پرزہ جات اور لوازمات کی درآمد کے لیے لیٹر آف کریڈٹ کھولنے کی اجازت نہ دینے کے اسٹیٹ بینک کے فیصلے کی وجہ سے اسمبلرز نے کیے ہیں۔آئی ایم سی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، آٹو پارٹس کے لیے ایل سی کھولنے پر اسٹیٹ بینک کی پابندیوں اور یکم جولائی سے نافذ کیے جانے والے نئے ٹیکسوں کی وجہ سے مالی سال 2023 میں گاڑیوں کی فروخت میں کم از کم 30 فیصد کمی کی توقع ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں قیمتوں میں اضافہ کرنا ہوگا کیونکہ اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ۔آٹو انڈسٹری کے اندرونی ذرائع کے مطابق مختلف ٹیکسوں میں اضافے، سود کی بڑھتی ہوئی شرح، گاڑیوں کی قیمتیں، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے، ایل سی کی پابندیاں، اور صارفین کی فنانسنگ کی مدت میں کمی کے اثرات ستمبر 2022 میں گاڑیوں کی فروخت کے اعداد و شمار میں نظر آئیں گے، جیسا کہ اسمبلرز فی الحال کاروں، جیپوں، ایس یو ویز کی ایڈوانس بکنگ پر پرامید ہیں اور چند ماہ قبل آرڈرز لیے گئے تھے جو اگلے چند مہینوں میں ڈیلیور کیے جائیں گے۔آئی ایم سی کی کل فروخت کا تقریبا 26 فیصد آٹو فنانسنگ سے ہے جبکہ پاک سوزوکی کی کل فروخت میں کنزیومر فنانسنگ کا حصہ 35 فیصد ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…