منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ کا موقف سامنے آگیا

datetime 13  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کے بعد وزارت خزانہ کا مقف سامنے آگیا۔  وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ جب تک آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) وزارت پیٹرولیم کے ذریعہ سمری نہیں بھجواتی ہم سمری وزیراعظم کو نہیں بھجواسکتے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بہت ضروری ہوا تو کل شام تک موصول ہونے والی سمری وزیر اعظم کو بھیجی جائے گی، عام حالات میں ہر ماہ 14 تاریخ کو قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزارت پیٹرولیم سے موصول ہوتی ہے۔ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزارت پیٹرولیم کی سمری اوگرا کی سفارشات پر مبنی ہوتی ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی عید پر عوام کو بڑی خوش خبری دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ عوام نے مشکل وقت گزارا ہے، اب پورا ریلیف ملنا بھی ان کا حق ہے،عالمی منڈی میں جتنی کمی ہوئی ہے، پوری شفافیت کے ساتھ عوام کو اس کی منتقلی یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم نے اپنی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیاہے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سابق حکومت کی لائی مہنگائی سے ستائے عوام کی حتی المقدور اشک شوئی کرتے رہیں گے ۔ اللہ تعالی کا فضل وکرم یوں ہی جاری رہا تو اِن شااللہ عوام کی زندگی میں مزید آسانیاں لائیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…