منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سندھ اور بلوچستان میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

datetime 9  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے عیدالاضحٰی کے موقع پر پیغام لوگوں سے مون سون کی بارشوں میں صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھنے کی اپیل کی ہے، شیری رحمان نے کہا کہ ہم اس سال عید مون سون کی شدید بارشوں کے

دوران منا رہے ہیں، پاکستان میں اس سال خشک سالی کے بعد معمول سے زیادہ مون سون کی بارشیں ہو رہی ہیں،سندھ اور بلوچستان میں 30 سال کی اوسط سے زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں، شدید بارشوں کی وجہ سے چھوٹے بڑے شہروں میں پانی کھڑا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے نالوں اور سیوریج کے نظام پر پہلے ہی بارشوں کے پانے کا دبائو ہے، لوگوں سے گزارش ہے قربانی کسی مخصوص اور مختص شدہ جگہ پر کریں،گلی گلی میں قربانی کرنے سے آلودگی بڑھے گی اور پانے کے نالے بند ہو جائے ہیں، جانوروں کی کھالیں اور آلائشوں کو کھلی جگہ اور گلیوں میں نا پھینکیں، پلاسٹک کی تھیلیوں اور بوتلوں کے استعمال سے گریز کریں، شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر خطرناک فضلہ آلودگی اور پانی کی نکاسی میں رکاوٹ کا سبب بنتا ہے، ذمہ دار شہری کی طرح بارشوں کو مد منظر رکھتے ہوئے قربانی کے وقت صفائی کا خیال رکھیں۔واضح رہے کہ خیبر پختون خوا، راولپنڈی، ملتان، لاہور اور کراچی میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق ،14 سے زائد زخمی ہوگئے۔خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے مفرق خان نامی شخص کی ماں اور بیوی سمیت 3 بچے دب گئے، بیوی اور ایک بیٹی موقع پر جاں بحق جبکہ دو بیٹے اور ماں شدید زخمی ہوگئی۔ریسکیو 1122 ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر

امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں، امدادی سرگرمیوں کے دوران ملبے میں دبے جاں بحق اور زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر صوابی ہسپتال منتقل کر دیا۔زخمیوں میں مفرق خان کی ماں اور دو بیٹے ایان (عمر) 8 سال، صفیان عمر (1) سال شدید زخمی جبکہ مفرق خان کی بیوی اور 6 سالہ بیٹی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹائون میں کرنٹ

لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، دکان میں کام کے دوران بجلی کی تار سے کرنٹ لگا جس کے باعث نوجوان موقع پر دم توڑ گیا، جس کی شناخت 25 سالہ عبدالخالق ولد عبدالماجد کے نام سے ہوئی ہے۔دوسری جانب بدین میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔راولپنڈی میں جھنگی سیداں کے علاقے میں بارش سے بوسیدہ کمرے کی چھت گرگئی، جس کے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے کو بچالیا گیا۔

شجاع آباد میں فوجی گراؤنڈ کے قریب گھر کی بوسیدہ دیوار گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا جبکہ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔لاہور میں بھاٹی گیٹ میں شیش محل گھاٹی کے قریب کمرے کی چھت گرگئی، جس سے دو افراد ملبے تلے دب گئے، جنہیں فوری امدادی کارروائی

کرکے زندہ نکال کر طبی امداد کے لئے میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمی ہونے والوں میں ایک مرد اور خاتون شامل ہیں، جن کی شناخت 64 سالہ غزالہ اور 30 سالہ عمر کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں شدید بارشوں کے بعد برساتی نالے میں طغیانی آنے سے 4 افراد پھنس گئے، جنہیں ہیلی کاپٹر کی مدد سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…