پیر‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2026 

بارش سے مری میں لینڈ سلائیڈنگ، پنڈی اسلام آباد کے نالوں میں طغیانی کا خدشہ

datetime 9  جولائی  2022 |

بارش سے مری میں لینڈ سلائیڈنگ، پنڈی اسلام آباد کے نالوں میں طغیانی کا خدشہ

اسلام آباد (این این آئی)پی ڈی ایم اے نے شدید بارشوں کے پیش نظر مری میں لینڈسلائیڈنگ اور پنجاب کے مختلف شہروں کے

ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہو رہی ہیں

جس کے باعث آج سے 12 جولائی کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے جس کے تحت راولپنڈی،

گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں بھی بارش متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش سے

اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے،موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی

اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے

لہٰذا مسافر اور سیاح محتاط رہیں، دریاؤں اور نہروں میں نہانے، نشیبی علاقوں میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…