منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

موجودہ سیاسی صورتحال ، شیخ رشید نے اگلے 45 دن اہم قرار دے دیئے

datetime 8  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت سے تجارت اوراسرائیل سے دوستی حکومت کا ایجنڈا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت سے تجارت، اسرائیل سے دوستی اورڈرون بیسز کی اجازت حکومت کا ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس چکی ہے،چار سوٹیکسٹائل ملیں بند ہوگئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے،

بجلی نو روپے یونٹ مزید مہنگی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ سولر ایجنسی کمیشن کے پیچھے اصل چہرہ شہباز شریف خاندان کا ہے،پاکستان دنیا کا مہنگا ترین ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ 31 فیصد مہنگائی اور15 فیصد شرح سود بڑھ گئی ہے اب سرمایہ کاری کون کریگا۔ انہوںنے کہاکہ وزارتوں کا جمعہ بازار لگا ہے،

منی لانڈرر حکمران بن گئے،لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ شیخ رشید کا نے کہا کہ لوگ بھوک سے مررہے ہیں گورکن تماشا دیکھ رہے ہیں،

بیس نشستوں پرضمنی انتخاب فیصلہ کن ہوگا، آئندہ 45 دن جمہوریت اورحکومت کا فیصلہ کردیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…