منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

افغان زلزلہ متاثرین کیلئے 36 ٹن امدادی سامان پہنچا دیا گیا

datetime 8  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)یورپین یونین نے افغانستان میں 22 جون کو آنے والے زلزلے کے متاثرین کے لیے 36 ٹن امدادی سامان پہنچا دیا ہے۔انسانی ہمدردی کے تحت بھیجے جانے والے اس امدادی سامان میں طبی آلات، ادویات، امدادی اشیاء ، پینے کے صاف

پانی کا سامان اور صفائی ستھرائی کی چیزیں شامل ہیں۔یہ سامان اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف، عالمی ادارہ صحت اور بین الاقوامی امدادی تنظیم ایم ایس ایف کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا۔اس حوالے سے مزید گفتگو کرتے ہوئے یورپین کمشنر برائے کرائسز مینجمنٹ جینز لینارکیچ نے کہا کہ یورپین یونین نے کابل کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یہ 20ویں پرواز بھیجی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی بھوک سے لے کر ملک کی آدھی آبادی کو متاثر کرنے والے طاقتور زلزلے تک بیک وقت کئی بحرانوں سے متاثر ہے۔ اس لیے یورپین یونین اس نازک وقت میں امداد کی فراہمی اور اس میں اضافے کے ذریعے افغان عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔یاد رہے کہ افغانستان میں آنے والے حالیہ زلزلے میں ایک ہزار کے قریب افراد ہلاک اور 3 ہزار 700 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔یورپین یونین کے مطابق 2022 کے دوران افغانستان کے لیے مختلف طرح کی امداد کی مد میں 115 ملین یورو مختص کیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…