منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی چالیس کروڑ پائونڈ کی کشتی کیلئے تاریخی پل کو توڑنے سے انکار کردیا گیا

datetime 8  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روٹر ڈیم (این این آئی) ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی چالیس کروڑ پائونڈ کی کشتی کیلئے تاریخی پل کو توڑنے سے انکار کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈز کے شہر روٹر ڈیم میں جیف بیزوس کی 121 میٹر لمبی یاٹ کو تیار کیا جارہا ہے اور شہری انتظامیہ کی جانب سے

پل کو توڑنے کی اجازت نہ دینے پر یہ منصوبہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔فروری 2022 میں روٹر ڈیم کی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ جیف بیزوس کی یاٹ کے لیے شہر کے تاریخی ڈی ہیف برج کو عارضی طور پر توڑنے کے لیے تیار ہیں۔40 کروڑ برطانوی پاؤنڈز مالیت کی یہ کشتی ایک مقامی شپ یارڈ اوشیانو میں تیار کی جارہی ہے۔شپ یارڈ کی جانب سے حکام سے درخواست کی گئی تھی کہ پل کے درمیانی حصے کو عارضی طور پر نکال دیا جائے تاکہ کشتی وہاں سے گزر کر کھلے سمندر میں جاسکے مگر اب روٹرڈیم سٹی کونسل کے ایک رکن نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ شپ یارڈ کمپنی نے پل کو توڑنے کے لیے درخواست نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک کے لیے تاریخی پل کو توڑنے کا خیال متعدد افراد کو پسند نہیں آیا تھا اور ہزاروں افراد نے جیف بیزوس کی یاٹ پر گندے انڈے مارنے کا منصوبہ بنایا تھا۔اس منصوبے پر 5 ہزار کے قریب افراد نے دستخط کیے ہیں جبکہ 16 ہزار سے زیادہ نے دلچسپی ظاہر کی۔جیف بیزوس کی یاٹ کو دنیا کی سب سے بڑے سیلنگ یاٹ قرار دیا جارہا ہے جو 2022 میں کسی وقت مکمل ہوجائے گی تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ پل کو اپنی جگہ سے ہٹائے بغیر یاٹ کو علاقے سے نکالنا کیسے ممکن ہوگا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…