جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

پہلی بار گائے کے گوشت اور دودھ میں کس چیز کے ننھے ذرات دریافت کر لیے گئے ، حیران کن انکشاف

datetime 8  جولائی  2022 |

ایمسٹر ڈیم (این این آئی) سائنسدانوں نے پہلی بار گائے کے گوشت اور خون میں پلاسٹک کے ننھے ذرات کو دریافت کیا ہے۔نیدرلینڈز کی وریجے یونیورسٹی کے ماہرین نے پلاسٹک کے ننھے ذرات کو گائے کے گوشت اور دودھ کی مصنوعات میں دریافت کیا۔

محققین نے مویشیوں کی فیڈ کے ہر نمونے میں بھی مائیکرو پلاسٹک کو دریافت کیا جس سے عندیہ ملتا ہے کہ جانوروں کے جسم کے اندر پلاسٹک کے ننھے ذرات غذا کے ذریعے پہنچتے ہیں۔نیدرلینڈز کے محققین نے ہی مارچ میں انسانی خون میں پلاسٹک کے ننھے ذرات کو سب سے پہلے دریافت کیا تھا اور اسی طریقہ کار کو جانوروں کے لیے استعمال کیا گیا۔مارچ میں محققین نے بتایا تھا کہ خون میں پلاسٹک کے ذرات کی دریافت سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ذرات خون کے ذریعے جسم کے دیگر حصوں تک بھی پہنچ سکتے ہیں اور اعضا میں اکٹھے ہوسکتے ہیں۔انسانوں یا مویشیوں پر پلاسٹک کے ننھے ذرات کے اثرات کے بارے میں ابھی کافی کچھ معلوم نہیں مگر سائنسدانوں نے اس حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے کیونکہ لیبارٹری تجربات میں ثابت ہوا تھا کہ مائیکرو پلاسٹک سے انسانی خلیات کو پہنچتا ہے۔فضائی آلودگی کے بارے میں پہلے ہی معلوم ہوچکا ہے کہ یہ ہر سال لاکھوں اموات کا باعث بنتی ہے۔اس سے قبل پلاسٹک کے ذرات کو مائونٹ ایورسٹ کی چوٹی سے لے کر سمندر کی گہرائیوں میں بھی دریافت کیا جاچکا ہے،براعظم انٹارکٹیکا میں تازہ گرنے والی برف میں بھی ان کو موجود پایا گیا۔محققین نے بتایا کہ جب آپ خون کی جانچ پڑتال کرتے ہیں

تو پلاسٹک کے ننھے ذرات کے مختلف ذرائع کو دریافت کرتے ہیں، یعنی ہوا، پانی، غذا وغیرہ۔انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پلاسٹک کی آلودگی زندگی کے ذرائع کا حصہ بن چکی ہے۔

اس نئی تحقیق کے لیے مویشیوں کے خون کے 12 نمونوں کا جائزہ لیا گیا اور سب میں پلاسٹک کے ننھے ذرات کو دریافت کیا گیا۔

سائنسدانوں نے سپر مارکیٹ میں دستیاب دودھ کے کارٹن، فارمز سے دودھ کے ٹینکس اور تازہ دودوھ کے نمونوں میں بھی مائیکرو پلاسٹک آلودگی کو دریافت کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…