جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

میڈیکل ٹیسٹ میں دعا کے ساتھ جنسی زیادتی ثابت ہو جاتی ہے تو ظہیر کے خلاف کارروائی کی جائے، دعا زہرا کے والد نے عدالت میں نئی درخواست دائر کر دی

datetime 8  جولائی  2022 |

کراچی (مانیٹرنگ،این این آئی) میڈیکل ٹیسٹ میں دعا کے ساتھ جنسی زیادتی ثابت ہو جاتی ہے تو ظہیر کے خلاف کارروائی کی جائے، دعا زہرا کے والد نے عدالت میں نئی درخواست دائر کر دی، دعا زہرا کے والد نے سندھ ہائی کورٹ میں دی گئی درخواست میں کہا کہ اگر میڈیکل

ٹیسٹ میں دعا کے ساتھ جنسی زیادتی ثابت ہو جاتی ہے تو ظہیر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ دوسری جانب دعا زہرا اور ظہیر نے ایک بار پھر والدین سے صلح کی اپیل کردی۔شوہر ظہیر کے ہمراہ نجی ڈیجیٹل ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں دعا نے والدین سے درخواست کی کہ اب بس کریں مجھے مزید ذلیل کرنا بند کریں، مزید کورٹ کچہری کے چکروں میں نہ پھنسائیں، مجھے پتا ہے کہ میں لاہور سے کراچی پولیس موبائل میں پورا پورا دن کیسے سفر کرتی ہوں‘۔دعا نے کہا کہ اگر والدین یہ سب کرکے مجھے مارنا چاہتے ہیں تو مجھے بتادیں میں پہلے ہی مرجاؤں گی، کراچی میں میری جان کو خطرہ ہے میں کسی صورت کراچی نہیں جاؤں گی۔انہوں نے کہا کہ میرے والدین پہلے دن سے جھوٹ بول رہے ہیں انہیں پتا ہے میں کہاں کیوں اور کس کی وجہ سے گئی تھی؟ میرے والدین نے بھاگنے سے قبل میری اور ظہیر کی چیٹ پڑھ لی تھی جس کے بعد انہوں نے مجھے اتنا مارا کہ میری گردن پر زخم بن گئے تھے، عام روٹین میں بھی والدین میری بہنوں کے کہنے پر بھی مجھے مارتے پیٹتے تھے، والدین سے یہی کہوں گی کہ سہولتیں ہی سب کچھ نہیں ہوتی والدین کو بچوں کا دوست بھی ہونا چاہیے۔ دعا نے کہاکہ میں جانتی ہوں لاہور آکر کیسے وقت گزارا، 3، 3 دن ظہیر کے ساتھ بھوکی رہی، پولیس سے بچنے کے لیے پارکوں میں اور سڑکوں پر بھی رہے تاہم اب اللہ کا شکر ہے حالات بہتر ہیں۔

دعا نے دوران گفتگو یوٹیوبر کے گھر میں گھس آنے سے متعلق بھی بات کی اور بتایا کہ ہم اس روز گھر میں بیٹھے پیکنگ کررہے تھے جب یوٹیوبر عظمیٰ چند خواتین کے ہمراہ گھر میں گھس آئیں اور مجھے کھینچنا شروع کردیا۔والد کی تصویر دیکھنے سے متعلق دعا نے کہا کہ یوٹیوبر جھوٹ بول رہی ہیں اس روز میں گانے سن رہی تھی جب انہوں نے ہمارے گھر پر غیر قانونی طریقے سے دھاوا بولا اور مجھے کھینچا جس پر میری جیٹھانی میرے آگے

آگئی۔دوسری جانب ظہیر نے صحافی کے سوال کے جواب میں بتایا کہ میں نے کورٹ میرج سے قبل بھی 3 مرتبہ دعا سے کہا تھا کہ ہم سب کی رضامندی سے شادی کریں گے تاہم آج بھی میں دعا کے والدین کی عزت کرتا ہوں اور کئی بار ان سے رابطے کی کوشش بھی کی لیکن ان کی طرف سے ہمیشہ منفی ردعمل کا ا ظہارکیا گیا۔ظہیر کا کہنا تھا کہ میں سائیڈ بزنس کے طور پر کام کرتاہوں، کبھی 50 تو کبھی 60 ہزار بھی ماہانہ کمالیتا ہوں، جب سے دعا آئی ہے اسے کسی چیز کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…