اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن)عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کو اسپیل اکنامک زونز میں غیر قاونی الاٹمنٹ دینے کے معاملے پر پنجاب حکومت نے چھان بین کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اسپیشل اکنامک زون میں 3000
پلاٹس کی فروخت پر بھی چھان بین کرانے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق اسپیشل اکنامک زون میں لیز کی بجائے 3000 پلاٹس فروخت کیے گئے۔ پنجاب حکومت اسپیشل اکنامک زون میں 3000 پلاٹوں کی فروخت پر نئی انکوائری کرے گی۔ اسپیشل اکنامک زونز میں پلاٹس کی لیز کی بجائے فروخت پر پہلے بھی اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔ بی او آئی کی نشاہدہی پر پلاٹوں کی فروخت میں قانونی پیچیدگیوں کا معاملہ بھی اٹھایا گیا تھا۔ پنجاب حکومت نے پلاٹوں کی فروخت اور قانونی پیچیدگیوں کے لیے چھان بین کا حکم دے دیا۔دوسری جانب ا ینٹی کرپشن پنجاب نے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے فرح گوگی کی تعمیراتی کمپنی کاریکارڈطلب کر لیا۔سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی جو کہ آج کلچ کرپشن سکینڈل میں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں انکے خلاف کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔اس حوالے سے ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کاکہناہے کہ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)سے فرح گوگی کی تعمیراتی کمپنی کاریکارڈطلب کیا گیاہےجبکہ ان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ بھی طلب کیاگیا۔اینٹی کرپشن کے ترجمان کاکہناہے کہ گوجرانوالہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔