لاہور (آن لائن) عید الاضحی قریب آتے ہی آٹا چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں مزید 5روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد آٹا چکی پر آٹے کی قیمت ایک سو روپے فی کلو سے تجاوز کر کے 105روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی ہے اس سلسلے میں آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چونکہ گندم کی قیمت 3100روپے فی من سے تجاوز کر چکی ہے اس لئے ان کے لئے آٹے کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے، ایسوسی ایشن نے آٹے کی نئی قیمت کی فہرست بھی جاری کر دی