پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

لاہور ایئرپورٹ پر 2 ماہ کیلئے طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی عائد

datetime 8  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) سول ایوی ایشن نے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ پر 2 ماہ کیلئے الصبح طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی عائد کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں سے مسلسل پرندے ٹکرانے

کے واقعات کے معاملے پر سول ایوی ایشن نے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے اہم اقدام اٹھایا۔سول ایوی ایشن نے لاہور ایئرپورٹ پر 11جولائی سے 2 ماہ کیلئے اللصبح طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی عائد کردی اور اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا۔سی اے اے نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی ایئرلائن نوٹم پر سختی سے عملدرآمد کریں تاہم کسی بھی ہنگامی صورت میں طیارے کو لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مون سون کی وجہ سے پرندوں کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے اللصبح 5بجے سے صبح کے 8 بجے تک کوئی بھی طیارہ ٹیک آف اور لینڈنگ نہیں کرسکے گا، پابندی کا اطلاق 11جولائی سے 15 ستمبر تک ہوگا۔سی اے اے نے عیدالاضحی پر فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے آگاہی مہم بھی شروع کررکھی ہے، ملکی و غیر ملکی تمام ایئرلائنز کو وقت کی پابندی پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ طور پر نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن نے بھی لاہور کیلئے اپنے پروازوں کے شیڈول میں بھی تبدیلی کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…