جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

حمزہ شہباز کا مفت بجلی کا اعلان، الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

datetime 8  جولائی  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کا صاف، شفاق انعقاد، کرپٹ پریکٹس سے تحفظ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔

نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق تیار کیا ، ضابطہ اخلاق کے تحت ترقیاتی سکیم کے اعلان یا افتتاح کی ممانعت ہے،کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا اعلان ممنوع ہے جو الیکشن عمل کو متاثر کرے۔ فیصلے میں مزید کہاگیا ہے کہ سکیم اعلان کرنے سے تاثر گیا حکومت ضمنی الیکشن کیلئے ووٹرز پر اثرانداز ہو رہی ہے،سکیم کا پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان الیکشن عمل کو متاثر کرتا ہے،سکیم کا اعلان آئین میں دیئے گئے الیکشن معیار کے خلاف ہے ۔الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی اعلان کردہ ترقیاتی سکیم کا الیکشن عمل پر براہ راست اثر ہے،سکیم آئین کے تحت الیکشن میں دھاندلی، شفاف ، یکساں مواقع دینے کے مینڈیٹ کے خلاف ہے ،ترقیاتی سکیم کو ضمنی انتخابات مکمل ہونے تک ملتوی کیا جائے ۔روشن گھرانہ ترقیاتی سکیم 19 جولائی تک ملتوی کی جائے ۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے 100 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کیلئے مفت بجلی کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…