بدھ‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2026 

عوام کے لئے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان

datetime 7  جولائی  2022 |

کراچی (این این آئی) پیداواری اداروں کی جانب سے قیمت میں کمی کے بعد ڈسڑی بیوٹرز نے ایل پی جی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کردیا۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 اور کمرشل سلنڈر

کی قیمت میں 450 روپے کمی کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اوگرا نے جولائی 2022 کے لیے قیمت 148725 روپے فی میٹرک ٹن مقرر کی تھی جب کہ پاک عرب ریفائنری نے اپنی قیمت میں 13723 روپے کمی کی ہے، جس کے بعد پارکو نے کی نئی قیمت 135000فی میٹرک ٹن مقرر کر دی ہے۔سرکاری پیداواری ادارے او جی ڈی سی ایل نے پیداواری قیمت 140,000فی میٹرک ٹن مقر ر کی ہے۔ عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی اب مارکیٹ میں 220 کی جگہ 210 روپے فی کلو پر آ گئی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 اور کمرشل کی قیمت میں 450 روپے کمی ہوگئی۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے مطابق گھریلو سلنڈر اب ملک بھر میں 2480 اور کمرشل 9530 روپے دستیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی، پیٹرولیم سے 55 فی صد اور ڈیزل سے 65 فی صد سستی ہوگی۔ حکومت ہماری پالیسی پر عمل کرے تو قیمت میں حیرت انگیز کمی ہو سکتی ہے۔ پاکستان میں ایل پی جی مستقبل کا فیول ہے۔عرفان کھوکھر نے کہا کہ سوئی گیس گرمیوں میں بھی نہیں آئے گی۔ دونوں سوئی گیس کمپنیاں ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی سالانہ اربوں روپے کا نقصان کررہی ہیں۔



کالم



زندگی کا ذائقہ


یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…