جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

میں تیار ہوں، سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو بڑی آفر

datetime 7  جولائی  2022 |

لاہور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہمارے دروازے بات چیت کیلئے کھلے ہیں، آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا،اپنی نہیں ملک کی فکر ہے، عوام جن مشکلات سے دوچار ہیں ان کیلئے

آواز بلند کررہا ہوں،معیشت اور ملک کے ہر بحران کا بہتر حل الیکشن ہیں،حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، کرپٹ حکمران صرف اپنے کیسز کی فائلیں بند کر رہے ہیں۔سینئر صحافیوں سے ملاقات میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر ایک سے الیکشن پر بات کرنے کو تیار ہیں، جو بھی بات کرنا چاہتا ہے تحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں، بات صرف الیکشن پر ہو سکتی ہے، جن کو مسلط کردیا گیا ہے ڈر ہے وہ ملک کا کیا حال کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی نہیں بلکہ ملک کی فکر ہے، آج عوام جن مشکلات سے دوچار ہیں ان کیلئے آواز بلند کررہا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ میں اپنی فوج کو کبھی کمزور نہیں دیکھ سکتا، آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا، سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں، معیشت اور ملک کے ہر بحران کا بہتر حل الیکشن ہیں۔ سابق وزیراعظم سے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری نے بھی الگ سے ملاقات کی۔پی ٹی آئی عہدیداران نے عمران خان کو ضمنی انتخاب کے بارے میں بریفنگ دی۔ جس میں بتایا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں انتظامی مداخلت جاری ہے، پولیس اور ترقیاتی اداروں کا لوٹے امیدواروں کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کو متعدد شکایات بھیجی ہیں کوئی ایکشن نہیں ہوا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی چیئر مین نے پارٹی عہدیداران کو ڈور ٹو ڈور مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، 17جولائی کو عوام بلے پر مہر لگائیں گے، امپورٹڈ حکومت کی معاشی ناکامیوں نے عوام کا برا حال کر دیا ہے، کرپٹ حکمران صرف اپنے کیسز کی فائلیں بند کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…