جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

دریائے راوی اور چناب میں سیلابی الرٹ جاری

datetime 7  جولائی  2022 |

لاہور، پشاور( این این آئی ) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دریائے راوی اور چناب میں سیلابی الرٹ جاری کر دیا ۔ترجمان نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق ضرورت سے زیادہ بارش کی وجہ سے راوی اور چناب کے 11 نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

دریائے راوی اور چناب میں میں پانی کے تیز بہائو کی توقع ہے،ندی نالوں میں پانی کے بہا ئوکی وجہ سے گوجرانوالہ ڈویژن کے متاثر ہونے کا امکان ہے ،ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے گجرات،منڈی بہائوالدین،حافظ اباد،سیالکوٹ،نارووال اور شیخوپورہ کے اضلاع متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام اضلاع کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات مکمل رکھیں۔پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کا عملہ 24 گھنٹے الرٹ رہیں۔دوسری جانب خیبرپختونخوا میں حالیہ مون سون بارشوں کا سلسلہ، پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا نے ایمرجنسی نافذ کردی ۔ترجمان ہلال احمرخیبرپختونخواکے مطابق بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی گئی، پاکستان ہلال احمر ایمرجنسی صورتحال میں انتظامیہ کے ساتھ ملکرلوگوں کی مدد کے لیے تیار ہے، سیکرٹری پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا نے تمام ضلعئ دفاتر کو فعال رہنے اور تیاریاں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…