جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کی مراعات میں مزید کمی

datetime 7  جولائی  2022 |

کراچی (این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کی طبی مراعات میں کمی کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کو گھر بنانے کے لیے جاری کردہ گرانٹ بھی ختم کر دی گئی ہے۔اس سے پہلے ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈائریکٹرز کی پینشن میں 30 ہزار روپے کی کٹوتی کی جا چکی ہے۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کو

ملنے والی اسپیشل ہائوس بلڈنگ گرانٹ واپس لے لی گئی ہے، یہ فیصلہ سی اے اے کے بورڈ نے اپنے 192 ویں اجلاس میں کیا۔سی اے اے کے بورڈ کا کہنا ہے کہ ہاؤس بلڈنگ کی گرانٹ غیر قانونی طور پر دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق بورڈ کے فیصلے کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کو دی گئی ہاؤس بلڈنگ کی گرانٹ کی رقم اْن سے واپس لی جائے گی۔اس فیصلے سے ریٹائرڈ ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے کیوں کہ وہ یہ رقم گھروں کی تعمیر، بچوں کی تعلیم اور شادیوں پر خرچ کر چکے ہیں۔سی اے اے کی انتظامیہ نے ایک اور نوٹیفیکیشن کے ذریعے ریٹائرڈ ملازمین کے والدین اور بچوں کو حاصل میڈیکل کی سہولت بھی مکمل ختم کر دی ہے جبکہ حاضر سروس ملازمین کی میڈیکل کی سہولت بھی محدود کر دی گئی ہے۔اس سے پہلے ریٹائرڈ ایڈشنل ڈائریکٹرز کی پینشن میں 30 ہزار کی کمی کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے موجودہ ڈی جی خاقان مرتضیٰ کی تجاویز پر سی اے بورڈ نے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کی سہولتوں میں کمی کی ہے۔سی اے اے کے ریٹائرڈ افسر اور ایوی ایشن لاء کے ماہر عبید الرحمن عباسی کے مطابق سول ایوی ایشن کے ریٹائرڈ ملازمین کو ملنے والی پینشن اور مراعات ادارے پر بوجھ نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سی اے اے اپنے ریٹائرڈ ملازمین کو جو مراعات دیتی ہے ان میں سے بیشتر فنڈ دورانِ ملازمت تنخواہ سے کاٹے جاتے ہیں جنہیں روکنا یا کم کرنا غیر قانونی ہے۔عبیدالرحمن عباسی کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کا سب سے زیادہ منافع بخش ادارہ ہے جو ان ملازمین کی محنت سے ترقی کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…