جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

کراچی میں انتہائی مطلوب جادوگر لٹیرا گرفتار ، واردات کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی

datetime 7  جولائی  2022 |

کراچی (این این آئی) شہر قائد میں انتہائی مطلوب جادوگر لٹیرا آخر کار پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا، اپریل میں کی گئی ایک واردات کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلال کالونی پولیس نے انتہائی مطلوب ملزم جادوگر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا، بدنام زمانہ لٹیرا عارف جادوگر کے نام سے مشہور ہے، پولیس نے اسے ساتھی شیبی کے ساتھ گرفتار کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لٹیروں کو ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، یہ قربانی کے جانور خریدنے کے لیے جانے والوں کو ہدف بناتے تھے۔ملزمان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لٹیرے مویشی منڈی جانے والی کار اور سوزوکی لوڈنگ کو روکتے تھے، اور انھیں لوٹ لیتے تھے۔ملزمان واردات کے لیے اسکول اور کالج بیگ کا استعمال کیا کرتے تھے، ان سے اسکول بیگ، چھینے ہوئے درجن سے زائد موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں، پولیس کے مطابق لٹیروں سے لوٹا ہوا کیش اور 2 عدد پستول 30 بور بمعہ لوڈ میگزین برآمد ہوئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انھیں شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…