ہفتہ‬‮ ، 08 جون‬‮ 2024 

سابق کرکٹر ذوالقرنین حیدر پراسرار مرض میں مبتلا

datetime 6  جولائی  2022

لاہور (این این آئی)کرکٹر ذوالقرنین حیدر معدے کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں، وہ غیر ملکی لیگ کے دوران معدے کی بیماری کا شکار ہوئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ عمان میں باسی کھانا کھانے سے معدے میں انفیکشن ہوا۔انہوں نے کہا کہ

وطن واپسی پر ہسپتال میں علاج کرایا تاہم بیرونِ ملک علاج کے اخراجات نہیں اٹھا سکتا۔ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رابطہ کیا اور ایک ٹیم اسپتال بھیجی تھی، امید دلائی گئی کہ میڈیکل کے اخراجات میں سپورٹ کی جائے گی، امید ہے جلد میرے بل کلیئر کر دیے جائیں گے اور یہ میرا حق بھی ہے۔اس حوالے سے ذوالقرنین حیدر کی بیٹی کا کہنا ہے کہ میرے والد کرکٹ سے وابستہ رہے تاہم انہیں اب نوکری کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے والد اب باہر جا کر کھیلنے کے قابل نہیں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ کرکٹ بورڈ میرے والد کے لیے نوکری کا بندوبست کرے۔واضح رہے کہ 2010ء میں ذوالقرنین حیدر جنوبی افریقہ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی سیریز کے دوران اچانک لندن چلے گئے تھے۔ کرکٹر ذوالقرنین حیدر معدے کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں، وہ غیر ملکی لیگ کے دوران معدے کی بیماری کا شکار ہوئے ہیں۔ ذوالقرنین حیدر نے الزام لگایا تھا کہ کرکٹر عمر اکمل نے ان کو دھمکایا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ 2010ء میں ان لوگوں نے مجھے ڈرایا دھمکایا، میں کم عمر تھا اس لیے دباؤ برداشت نہیں کر سکا تھا۔

موضوعات:



کالم



سنگ دِل محبوب


بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…