اسلام آباد (این این آئی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے 8جولائی کو منعقد ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق عیدالاضحی کی تعطیلات کی وجہ سے امتحانات ملتوی کئے،پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ، ایم اے/ایم ایس سی(اوڈی ایل)کے پرچہ جات شامل ہیں ،ملتوی شدہ امتحانات اب 19جولائی کو ہوں گے،جاری کردہ رول نمبر سلپس نئی تاریخ کے لئے کارآمد ہوں گی۔