بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

سلیمان شہباز کا عمران اسماعیل کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس

datetime 6  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،کراچی ( این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے تحریک انصاف کے رہنما سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا ۔لیگل نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران اسماعیل نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے سولر

پینل کی خریداری سے متعلق بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔لیگل نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ لگائے گئے الزامات میں وفاقی کابینہ کے سرکاری عمارتوں پر سولر پینل کی تنصیب کا فیصلہ بھی شامل ہے جس کا فائدہ سلیمان شہباز کو پہنچے کا الزام عائد کیا گیا کہ سلیمان شہباز سولر پینل کی کمپنی چلا رہے ہیں۔ یہ بھی الزام عائد کیا کہ سلیمان شہباز نے پاکستان کو سولر پینل مہیا کرنے کیلئے معاہدہ کیا ہے ۔عمران اسماعیل کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات میں کوئی صداقت نہیں، یہ تمام بے بنیاد الزامات شہرت خراب کرنے کیلئے لگائے گئے۔نوٹس کے مطابق عمران اسماعیل کی اس ٹویٹ کو چار ہزار لوگوں نے ری ٹویٹ کیا ۔سلیمان شہباز کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ عمران اسماعیل بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر معافی مانگیں، سلیمان شہباز نے اپنے وکیل منصور عثمان انور کی جانب سے عمران اسماعیل کو نوٹس بھیجوایا ہے۔دوسری جانب سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت چیری بلاسم لے کر گھوم رہی ہے۔بدھ کوجاری کردہ اپنے بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، عمران خان نے اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کروا کر محفوظ کیا ہے، انہیں کچھ ہوا تو ویڈیو سامنے آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی بساط نومبر میں تقرری پر ہے، امپورٹڈ حکومت چیری بلاسم لے کر گھوم رہی ہے، صحافیوں کو اس حکومت میں ہراساں کیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…