ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

گرمی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری، مون سون بارشوں کا نیا الرٹ جاری

datetime 5  جولائی  2022 |

اسلام آ باد(این این آئی)محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین پریس ریلیز کے مطابق مون سون ہواؤں کا حالیہ سلسلہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹے تک مزید جاری رہ سکتا ہے اور ہفتے کے آخر تک اس میں مزید شدت آسکتی ہے، جسکے باعث ملک کے

بیشتر علاقوں میں 5 جولائی رات تا 7 جولائی صبح آندھی/تیز ہواؤں /بوندا باندی کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے وفاقی، صوبائی و ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز، جی بی ڈی ایم اے، ایس ڈی ایم اے، پی آئی ڈی اور انکے ماتحت محکموں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ بارشوں کے اس سلسلے کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو بالخصوص ہدایات جاری کی ہیں کہ برساتی نالوں /آبی گذر گاہوں میں ڈوبنے کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت و فعال اقدامات /نگرانی کی جائے۔ مزید برآں فوری ریسپانس کے لیے ایمرجنسی سروس کے عملہ اور مشینری خاص کر اربن فلڈنگ کی صورت میں متعلقہ علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس کی پیشگی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ علاوہ ازیں گلگت بلتستان اور کے پی کے چند علاقوں میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بارش کو مدنظر رکھتے ہوئے گلاف، دریاؤں و نالوں میں طغیانی کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا جسکے باعث پی ڈی ایم اے کے پی کے اور جی بی ڈی ایم اے کو صورتحال پر کڑی نظر رکھنے اور ہر طرح کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…