جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف وطن کب واپس آئیں گے ، اہم فیصلہ سامنے آگیا

datetime 5  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے فوری طورپر وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ

وہ عام انتخابات سے پہلے وطن واپس آئیں جبکہ سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار رواں ماہ کے آخری ہفتے میں وطن واپس آئیں گے ۔

ایک نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاکہ میاں نوازشریف حالیہ چند ماہ میں وطن واپس نہیں آرہے ہیں اور اس سے پہلے بھی ڈاکٹرز نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ

وہ اپنی صحت پر توجہ دیں اور جہاز کے ذریعے طویل سفرسے گریز کریں ۔ رپورٹ کے مطابق میاں نوازشریف آئندہ انتخابات سے پہلے وطن واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں

اور وہ اس ضمن میں مسلم لیگ (ن) کی پاکستان میں موجود قیادت میں مسلسل ربطے میں ہیں جبکہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے وکلاء کو ہدایت کی کہ

وہ ان کی راہداری ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کریں اور وہ اس ماہ کے آخری ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ کر چکے ہیں اور وطن واپس آتے ہی وہ بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گے اور اس کے بعد انہیں وزیر خزانہ بنایا جائیگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…