ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

بجلی بحران بے قابو شارٹ فال تقریباً ساڑھے 6 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا

datetime 5  جولائی  2022 |

اسلام آباد( آن لائن ) ملک میں بجلی بحران پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا، شارٹ فال تقریباً ساڑھے 6 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

پاورڈویژن کے ذرائع کے مطابق شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 398 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے،

ملک میں بجلی کی طلب ریکارڈ 27 ہزار 144 میگاواٹ تک ہے جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 324 میگا واٹ ہے،

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے سے تجاوز کرچکا ہے،

نقصانات کے باعث 2 ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی ضائع ہورہی ہے،زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 18 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے،

پاورڈویژن کے مطابق ٹرپنگ اور اوورلوڈنگ کے باعث بعض علاقوں میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ ہے، ملک کے بیشتر فیڈرز پر ٹرپنگ ترسیلی نظام میں خرابیوں کا سامنا ہے۔

نجی شعبے کے بجلی گھروں 10ہزار 435، سرکاری تھرمل پلانٹس 1ہزار 616، پانی سے 5 ہزار 470، ونڈ اور جوہری پاور پلانٹس 2ہزار 364 میگاواٹ بجلی بنائی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…