جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

بغیر پرمٹ حج کی کوشش پر300عازمین گرفتار ،ہر فرد پر 10 ہزار سعودی ریال جرمانہ بھی عائد

datetime 5  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی حکام نے پرمٹ کے بغیر حج کرنے کی کوشش کرنے والے تقریبا 300 افراد کو گرفتار کر کے ان پر جرمانہ عائد کردیا، سلطنت رواں سال حج کی اجازت کے تحت آنے والے 10 لاکھ عازمین کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

حج سیکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے سرکاری میڈیا پر نشر ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تقریبا 288 شہریوں اور رہائشیوں کو حج کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے ہر فرد پر 10 ہزار سعودی ریال جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔حج سیکیورٹی کے سربراہ نے مزید بتایا کہ حکام نے مکہ مکرمہ کے ارد گرد بھی حفاظتی حصار نافذ کرتے ہوئے سیکیورٹی کو سخت کردیا ۔لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی کے تحت 6 ہزار 900 سے زیادہ گاڑیوں میں سوار تقریبا ایک لاکھ افراد کو شہر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں سعودی وزیر داخلہ اور حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف نے حج سکیورٹی فورس کی تیاریوں کی جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے عازمین حج کی خدمت پر مامور تمام سکیورٹی اداروں کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حج کی امن کمیٹی کے سربراہ جنرل محمد البسامی نے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام اداروں کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی ۔تقریب کے دوران ہر سکیورٹی اداروں کے جوانوں نے وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی اور متعدد فرضی آپریشن پیش کئے ہیں۔ خصوصی تقریب میں نائب گورنر مدینہ منورہ کے علاوہ اعلی حکام اور عہدیدار بھی شریک تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…