ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو شکست اور ن لیگ اکثریت سے جیتے گی، بڑی پیشگوئی سامنے آ گئی
کراچی (این این آئی) وزیراعلی سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ
الیکشن کے بعد خود عمران خان بیگم کے ساتھ باہر چلے جائیں, عید قربان کے بعد کچھ دن اہم اور خطرناک ہیں۔ منظوروسان
نے سندھ ہائی کورٹ میں ہفتہ کو غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب سے عمران خان کی پوزیشن کم ہوتی جائے گی,
الیکشن 2023میں ہونگے اور اہم شخصیات عمران خان کوچھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں چلی جائیں گی۔ضمنی الیکشن میں
عمران خان ہارے گا نواز لیگ والے اکثریت سے جیتیں گے.مشیر زراعت منظوروسان نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے
کچھ لوگ کرپشن کے الزام میں گرفتار ہونگے, کرپشن کے جن الزامات میں دوسروں کو پھنسایا جاتا تھا اب حقیقت سامنے آئے گی,
میں اس نیب کی ترمیم کی حمایت نہیں کرتا اور نہ ہی میرا کیس اس ترمیم کے ساتھ ہے.
منظوروسان نے کہا کہ تھوڑی دیر بعد ترمیم ہوتی ہم بھی ان پر اثاثہ جات کے کیس بناتے یہ جواب دیتے تو خوشی ہوتی.