ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

سابق خاتون اول بڑی مشکل میں پھنس گئیں ، بشریٰ بی بی سے متعلق مزید تہلکہ خیز انکشافات

datetime 4  جولائی  2022 |

لاہور( این این آئی) تحریک انصاف کی منحرف رہنما عظمی کاردار نے کہا ہے کہ عمران خان وائٹ کالر کرائم کرتے رہے، خود پیچھے رہے اور اپنے ساتھ کے لوگوں سے کرپشن کروائی،عمران خان کے دور حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی اس کا 70 فیصد حصہ بنی گالہ گیا اور 30 فیصد باقیوں کی جیبوں میں گیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کوئی نہ کوئی ناجائز کام کروانے کے لئے خان صاحب سے فائلیں سائن کرواتی رہیں، پوسٹنگ اور ٹرانسفر میں 10 لاکھ روزانہ ان کے اکائونٹس میں جاتے تھے۔جلد طاہر خورشید اور فرح گوگی وعدہ معاف گواہان بنیں گے کیونکہ اپنی جان سب کو پیاری ہوتی ہے۔انہوںنے کہا کہ خان صاحب اور جہانگیر ترین کے درمیان مسائل کی وجہ بھی بشری بی بی ہیں۔ عمران خان کے موبائل فونز بھی بشری بی بی کے کنٹرول میں ہیں۔دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان سے بشری مانیکا کی آڈیو کا ل کا ازخود نوٹس لینے کیلئے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ یہ ایوان سابق خاتون اول بشری مانیکا کی جانب سے سیاستدانوں کو غدار قرار دینے کی مہم چلانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے،کسی بھی خاتون اول کو ایسی گھٹیا مہم لیڈ کرنا زیب نہیں دیتا،سیاستدان عوام کے منتخب کردہ نمائندے ہوتے ہیں۔لاکھوں ووٹرز اپنے نمائندوں کو منتخب کرکے اسمبلیوں میں پہنچاتے ہیں۔قراردا دمیں مطالبہ کیاگیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سابق خاتون اول بشری مانیکا اور عمران خان کے ڈیجیٹل میڈیا کے فوکل پرسن ارسلان خالد کی آڈیو کال پر ازخود نوٹس لیںاور حکومت سے بھی مطالبہ ہے کہ اس آڈیو کال کا فوری فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…