جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک کے معاملے میں نیا موڑآگیا ،پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کے ردعمل نے نیا پنڈوراباکس کھو ل دیا

datetime 4  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی) پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد نے مبینہ آڈیو کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ کے میزبان شہزاد اقبال نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ارسلان خالد سے مبینہ آڈیو

سے متعلق رابطہ کیا تھا۔انہوں نے دورانِ پروگرام بتایا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ ارسلان خالد سے بشریٰ بی بی اور اُن سے منسوب مبینہ آڈیو سے متعلق بات کی ہے۔ارسلان خالد نے شو کے میزبان سے استفسار کیا کہ وہ اس پر ردعمل کیوں دیں؟ سوال تو اُن سے پوچھنا چاہیے، جو اس قسم کی چیزیں لیک کرتے ہیں یا جو آڈیو اور ویڈیو کو مکس کرنے کا کام کرتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ دو پرائیویٹ افراد کی آڈیو لیک کرنا غیر اخلاقی، غیر قانونی اور غیر انسانی ہے۔سابق خاتون اول بشری بی بی کی آڈیو لیک پر فیاض الحسن چوہان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیو لیک کا حال بھی توشہ خانہ اور دیگر الزامات کی طرح ہوگا، پریڈ گرانڈ کا کامیاب جلسہ آڈیو لیک کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آڈیو ویڈیو لیکس والی سیاست عمران خان کے مشن کا راستہ نہیں روک سکتی، عمران خان پوری جرات اور دلیری سے انجمن غلامان امریکا کا مقابلہ کر رہے ہیں، امریکی سازش کا شکار ہونے والے لوٹے غدار نہیں تو کیا ٹیپو سلطان کہلائیں جائیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کی جلسے میں شرکت عمران خان پر اعتماد ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…