فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد میں 10 سالہ لڑکے کو دکاندار اور اس کے ساتھی نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور بدفعلی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔پولیس کے مطابق 10 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کا واقعہ نواحی چک 252 میں پیش آیا جہاں ملزمان رفاقت اور زبیر بچے کو ورغلا کر دکان میں لے گئے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ویڈیو بھی بنا لی۔بعد ازاں ملزمان نے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی جس کے بعد پولیس نے تھانہ روشن والا میں مقدمہ درج کرلیاہے تاہم ملزمان کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔