اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی کے اندر تنقید کا سامنا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کیلئیوزیر خزانہ کو پارٹی کیاندر سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا، مفتاح اسماعیل وزیراعظم کی ٹیم کا ایک اہم حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے مشکل حالات میں بہتر کردار ادا کیا، ہماری ہمدردیاں وزیر خزانہ کے ساتھ ہیں۔