پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گاڑیوں کی قیمت 2سے 10لاکھ روپے بڑھنے کا امکان

datetime 2  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی ) رواں مہینے میں پاکستان بھر کے آٹو موبیل اسمبلرز اور مینو فیکچررز اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائیں گے۔ یہ اضافہ دو لاکھ سے دس لاکھ روپے کے لگ بھگ کئے جانے کی تجویز ہے۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع

خبر کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا بنیادی سبب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تیزرفتار کمی ہے۔ 3جولائی سے شروع ہونیوالے ہفتے میں بھی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔ ایک پاکستانی موٹر اسمبلرز اور مینو فیکچررز کمپنی کے مطابق سب سے زیادہ اضافہ دس لاکھ روپے کے لگ بھگ ہو گا۔ اسی تناسب سے چھوٹے ٹرکوں کے ساتھ ساتھ ویگنوں‘ بسوں‘ ٹرکوں کی قیمت بھی ماہ رواں میں کسی وقت بڑھا دی جائیگی۔ اسی طرح ملائیشیاء اور چین سے درآمد ہونے والی موٹر گاڑیوں کی قیمت بھی بڑھانے کی تجویز ہے۔دوسری جانب اٹلس ہنڈا کمپنی نے بھی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ، دیگر تمام کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ،سی ڈی 70کی قیمت میں 3600روپے،سی ڈی ڈریم میں 4ہزارروپے اور پرائڈر میں 5ہزار روپےکا اضافہ کیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کو کہا گیا ہے کہ خام مال،امریکی ڈالر مہنگا ہونے،پٹرولیم مصنوعات،ٹرک وگاڑیوں کی ٹرانسپورٹیشن لاگت اور پارٹس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے پیش نظر قیمتیں بڑھا ئی جارہی ہیں۔

 

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…