ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

فارق ستار کو پارٹی میں آنے کی دعوت دے دی گئی

datetime 1  جولائی  2022 |

کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان نے ڈاکٹر فاروق ستار کو پارٹی میں واپس آنے کی دعوت دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان اور ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان رابطے تیز ہوگئے

،ایم کیو ایم پاکستان نے فارق ستار کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی میں آئیں اور پتنگ پر این اے 245 کے ضمنی انتخاب لڑیں،توقع ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی مذاکرات کے لیے ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر جائیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اگر وہ پارٹی میں واپس آئے تو این اے 245 کی نشست سے دستبردار ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے 2018 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے امیدوار کے طور پر حصہ لیا تھا۔فاروق ستار 2018 میں اس حلقے این اے 245 سے دوسرے نمبر پر آئے تھے۔2018 کے عام انتخابات میں اس حلقے سے پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کامیاب ہوئے تھے۔عامر لیاقت حسین کے انتقال سے یہ نشست خالی ہوئی ہے، جہاں پولنگ بدھ 27 جولائی کو ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…