ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہباز شریف اور حمزہ کے کیسز دوسری احتساب عدالت میں منتقل

datetime 1  جولائی  2022 |

لاہو ر(این این آئی) احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر اہم شخصیات کے کیسز دوسری عدالت میں ٹرانسفر کردیے گئے

۔فاضل جج نسیم احمد ورک کی عدالت سے منی لانڈرنگ اور خواجہ برادران کے کیسز کو ٹرانسفر کیا گیا۔ خواجہ برادران اور شہباز شریف فیملی کے کیسز کی

سماعت احتساب عدالت کے جج قمر زمان کرینگے۔احتساب عدالت میں مزید دو نئے ججز تعینات ہونے کی بنیاد پر کیسز کو ٹرانسفر کیا گیا۔

مجموعی طور پر لاہور میں سات احتساب عدالتیں کیسز کی سماعت کررہی ہیں۔ اس سے قبل احتساب عدالت کے پانچ ججز کیسز سن رہے تھے۔

علاوہ ازیں احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نے ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کراتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اسلام آباد جبکہ

حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی اجلاس میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک روزہ

حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…